نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امرناتھ یاترا پر گئی بس پر دہشت گرد حملے کے بعد کشمیر دورے پر گئے مرکزی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر اور سی آر پی ایف کے ڈی جی دہلی واپس آکر آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اپنی رپورٹ سونپیں گے۔اس کے بعد حکومت امرناتھ یاترا کو لیکر اور بھی گائیڈلائن جاری کرسکتی ہے۔غور طلب ہے کہ امرناتھ مسافروں پر اننت ناگ میں پیر کی رات کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 7یاتریوں کی موت ہو گئی تھی اور 19افرادزخمی ہوگئے تھے۔ذرائع کی مانیں توحکومت کچھ اقدامات پہلے ہی کرچکی ہے۔علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ہائی ویز پر سیکورٹی ایجنسیوں کی نگرانی کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔شام5بجے کے بعد جنوبی کشمیر کے عامر مارکیٹ علاقے سے یاتریوں کی گاڑی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سفر کی راہ میں الیکٹرانک سرولانس کے علاوہ ہیومن انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بھی بڑھایا جائے گا۔سفر کے راستے میں سیکورٹی کے لحاظ سے گاڑیوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔